Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کورونا مریضوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا

پشاور:خیبرپخو نخوا کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال...
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2021 01:23pm

پشاور:خیبرپخو نخوا کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں کورونا مریضوں کوآکسیجن کی کمی کا سامنا ، راتوں رات مریضوں کو نئے وارڈز منتقل کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث فعال مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ گئی ہے، پشاور میں صوبے کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 200 سے بڑھ گئی ہے جبکہ مریضوں کوآکسیجن کی کمی کا بھی سامنے ہونے لگا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کے مطابق آدھی رات کو کویڈ کمپلیکس میں آکسیجن کی سپلائی اچانک متاثر ہوئی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگرکچھ نہ ہوسکا تو ڈاکٹروں اور نرسز نے خود ہنگامی طورپر مریضوں کودوسرے وارڈ ز شفٹ کردیا ۔

دوسری جانب ترجمان اسپتال کے مطابق آکسیجن کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا ،معمولی فالٹ آتے رہتے ہیں تاہم مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی ہے جس کلئے اب 500 بستروں پر مشتمل بلڈنگ مختص کردیا ہے ۔

KPK

peshawar

Oxygen

corona patient

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div