Aaj TV News

BR100 4,850 Decreased By ▼ -2 (-0.04%)
BR30 25,701 Increased By ▲ 30 (0.12%)
KSE100 45,114 Decreased By ▼ -73 (-0.16%)
KSE30 18,477 Decreased By ▼ -8 (-0.05%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 725,602 4584
DEATHS 15,501 58
Sindh 269,126 Cases
Punjab 250,459 Cases
Balochistan 20,321 Cases
Islamabad 66,380 Cases
KP 99,595 Cases

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی،اجلاس میں ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کے مزید سنٹرز قائم ہوں گے،پی کے ایل آئی میں ویکسی نیشن سینٹر فعال ہونے کے بعد لاہور میں ویکسی نیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں ،پنجاب حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کیلئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی،عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کورونا سے مکمل نجات کیلئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔