Aaj TV News

BR100 4,820 Decreased By ▼ -32 (-0.66%)
BR30 25,669 Decreased By ▼ -3 (-0.01%)
KSE100 44,978 Decreased By ▼ -208 (-0.46%)
KSE30 18,443 Decreased By ▼ -42 (-0.23%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 725,602 4584
DEATHS 15,501 58
Sindh 269,126 Cases
Punjab 250,459 Cases
Balochistan 20,321 Cases
Islamabad 66,380 Cases
KP 99,595 Cases

اداکارہ میرا سے جڑا ایک اور تنازعہ سامنے آیا ہے جس نے انہیں پاگل خانے پہنچا دیا ہے۔ اداکارہ میرا کو امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر پاگل قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ان دنوں امریکا میں ہیں اور معروف پاکستانی بزنس مین کے گھر میں مقیم ہیں۔ اداکارہ میرا نے چند روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی جس کے بعد ان کو بخار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ معروف پاکستانی بزنس مین کے قریبی ساتھی کے ساتھ ہسپتال چیک اپ کے لئے گھر سے نکلیں لیکن راستے میں کسی وجہ سے میرا کو اکیلے ہی ہسپتال جانا پڑا۔

اداکارہ میرا نے ہسپتال پہنچ کر اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں پاکستان کی ٹاپ ہیروئن ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے مجھے پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ کی بھی آفر کی تھی لہٰذا مجھے سب سے پہلے پروٹوکول کے تحت چیک کیا جائے۔

اس ساری صورتحال پر امریکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپ جو کچھ بھی ہیں وہ پاکستان میں ہیں۔ ہم یہاں پر مریضوں کو ان کی باری کے مطابق ہی چیک کرتے ہیں جب آپ کی باری آئے گی تو آپ کو بلالیں گے آپ انتظار کریں۔

اداکارہ میرا اپنی ضد پر اڑی رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہسپتال والوں کو اطلاع کردی اور مینٹل ہسپتال کی ٹیم اداکارہ میرا کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اداکارہ میرا اس وقت دوروز سے مینٹل ہسپتال میں ہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے اس ساری صورتحال کے بعد اپنی غلطی تسلیم کرلی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق اب آپ کو آپ کا سپانسر ہی یہاں سے لے جاسکتا ہے۔

اداکارہ میرا جس معروف پاکستانی بزنس مین کے پاس ٹھہری ہیں وہ اس صورتحال سے پریشان ہیں لیکن اداکارہ میرا کی واپسی کے لیے سرگرم بھی ہیں۔

دوسری طرف اداکارہ میرا کی والدہ نےپاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔