Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر نیب اسلام آباد کا چھاپہ

چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو سبسڈی دینے سے متعلق ریکارڈ...
شائع 08 اپريل 2021 05:24pm

چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو سبسڈی دینے سے متعلق ریکارڈ فراہم نہ کرنا محکمہ خوراک پنجاب کو بھاری پڑگیا۔ نیب اسلام آباد کی ٹیم نے چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی دینے کے معاملے پر محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مار کر نیب اسلام آباد کی ٹیم نے متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کی مدد سے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے متعدد بار محکمہ خوراک پنجاب سے گزشتہ تین سالوں کی چینی کی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا لیکن افسران نے ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا۔

اس سے قبل نیب اسلام آباد نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر ایم خان کو بھی طلب کیا تھا جنہوں نے گزشتہ ماہ مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا تھا۔

sugar scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div