Aaj News

جمعرات, فروری 29, 2024  
18 Shaban 1445  

'مہنگائی کیخلاف اقدامات کو وزیراعظم نے سراہا'

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوترقیاتی...
شائع 09 اپريل 2021 06:43pm

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوترقیاتی منصوبوں پربریف کیا، وزیراعظم نےمہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےاقدامات کوسراہا،

یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےحکومت پنجاب کی پالیسیوں کوسراہا، پنجاب کےعوام کوریلیف فراہم کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ انتخاب الیکشن کمیشن کیلئےبھی اہم ہے،تاہم کورونا ایس او پی پرعمل کرواتےہوئےالیکشن کاانعقادکیاجائےگا۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے مزید کہا کہ ہم نےآٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکاوعدہ کیاتھا، گندم کےکاشتکاروں کو ریکارڈ منافع ہوگا، رمضان میں عوام کیلئےخصوصی پیکج کااعلان کردیا ہے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں رمضان سستے بازار لگائےجائیں گے، چینی کی قیمت کو85روپےفی کلوپرلےآئےہیں، آٹااورچینی کی قیمتوں کےمعاملےپرکسی کونہیں بخشیں گے۔

Usman Buzdar

Firdous Ashiq Awan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div