Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ...
شائع 10 اپريل 2021 06:41pm

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ میجرجنرل عمربخاری نےجنرل ندیم رضاکااستقبال کیا۔جنرل ندیم رضانےنمایاں کارکردگی والےکیڈٹس کواعزازات دیے۔

پاس آؤٹ ہونیوالوں میں سری لنکا،عراق،مالدیپ اورنیپال کےکیڈٹس شامل ہیں۔

کے پی میں ضم ہونےوالےقبائلی اضلاع کے18کیڈٹس بھی شامل ہیں۔جبکہ بلوچستان کے60 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

سینئرانڈرآفیسرعبدالصمدخان کوسورڈآف آنرسے نوازاگیا. پریذیڈنٹ گولڈمیڈل،کمپنی سینئرانڈرآفیسر وقاص خورشیدکوعطاء کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان فروغ امن کےلئےکوشاں ہیں۔پاکستان خطےمیں امن واستحکام کےلئے کردار ادا کررہاہے۔قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخلاف متحدہے۔دنیاپاکستان کی فروغ امن کےلئےکوششوں کوتسلیم کرے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس چیلنجزکاسامناکرنےکےلئےخودکوتیاررکھیں۔پوری قوم کومسلح افواج سے توقعات وابستہ ہیں۔

CJCSC

Nadeem Raza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div