Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے'

اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں. عوام پرخرچ کرنے کےلئے پیسے کم ہیں.
شائع 11 اپريل 2021 07:14pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ہمارےحالات مشکل ہیں۔ملک پرقرضے ہیں اوراس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

اسلام آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ مرحلہ وار اس پروگرام کو فروغ دیا جائے گا، کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام کا کسی کوپتہ نہیں کہ اس کاکتنا فائدہ ہوگا۔جب ایک بھوکا انسان دووقت کا کھانا کھائے گا تو اللہ کی رحمت بھی اس ملک پرنازل ہوگی اورجب اللہ کی رحمت شامل حال رہی تو پاکستان بھی اپنے پیروں پرکھڑا ہوگا۔

وزیراعظم نےکہاکہ میری خواہش تھی کہ جو ہمارے وزراء ہوں ان کے اندر یہ احساس ہو۔یہی ہمارےاسلاف کی تعلیمات ہیں کہ انصاف اورقانون کی بالادستی ہو اور ریاست اپنے غریب و کمزورطبقے کی ذمہ داری لے اورپھر وہ وقت آیا کہ جن افراد کی معاشرے میں بظاہرکوئی حیثیت نہیں تھی لیکن انہوں نےہی دنیاکی امامت کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجھے احساس تھا کہ یہ ملک اسلام کےنام پر بنالیکن ابھی تک اس راستے پر کیوں نہیں چلا جس کی تعلیمات ہمارے نبی نے دی تھیں۔ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں، عوام پرخرچ کرنے کے لئے پیسے کم ہیں۔اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔

وزیراعظم نے پروگرام کےآغازپرثانیہ نشترکومبارکباد دی۔

اس موقع پرثانیہ نشترنے کہا کہ کھانے کی فراہمی ٹرک کچن کےذریعےکی جائے گی۔وزیراعظم کا وژن ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔

pm imran khan

Sania Nishtar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div