Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

امریکا،روس اور کریمیا سے دُور رہے: روس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکا،روس اور...
شائع 13 اپريل 2021 08:03pm

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکا،روس اور کریمیا سے دُور رہے۔

موجودہ حالات میں یوکرائن-روس سرحد پر تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ امریکا کی طرف سے بحیرہ اسود میں 2 جنگی بحری جہازوں کی صف آرائی کی توقع کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق ریابکوف نے مذکورہ اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کا ہمارے ساحلوں کے قریب کوئی کام نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر اشتعال انگیز کاروائی ہے۔ یہ ہماری طاقت کو آزما رہے ہیں اور ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

نائب وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے حالات بگڑنے کے قوی خطرے کا ذکر کرتے یوئے امریکا کو روس اور کریمیا سے دُور رہنے کی وارننگ دے دی۔

USA

Ukraine

Crimea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div