Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، وکیل علیل ،سماعت ملتوی

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس وکیل عمران خان کی علالت...
شائع 15 اپريل 2021 11:18pm

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس وکیل عمران خان کی علالت کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا،

اکبر ایس باہر کہتے ہیں اگر عمران خان خود کو فارن فنڈنگ کیس میں احتساب کیلئے پیش کرتے تو آج دوسروں کا بھی احتساب کرسکتے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ معاملے پر سماعت کی۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی وکیل کورونا میں مبتلا ہو گئے، اسلئے سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،

میڈیا سے گفتگو اکبر ایس بابر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں،اگر عمران خان خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو آج جہانگیر ترین ہو یا خسرو بختیار سب کا احتساب بلا امتیاز کر سکتے تھے۔

اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پارٹی عمران خان کے نام سے رجسٹرڈ نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

Supreme Court

PTI funding case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div