Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

شہریار آفریدی اور سعودی سفیر کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعوی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کہتے ہیں پاکستان اور سعودی...
شائع 20 اپريل 2021 09:22pm

سعوی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب اپنے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

سعودی سفیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریارخان آفریدی کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

شہریار آفریدی نے وباء کے اس دور میں سعودی عرب کی جانب سے وہاں رہنے والے پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان

Saudi Ambassador