Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے امت مسئلہ کے رہنماؤں کو بھیجے...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 01:25pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے امت مسئلہ کے رہنماؤں کو بھیجے جانے والے خطوط کے جواب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تیونس کے صدر کا جوابی خط وزیراعظم کو موصول ہوگیا،عمران خان نے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر برہان الکامل نے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اورعالمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پرمبنی ہیں۔

تیونس کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو صدرقیس سعید کا جوابی خط بھی دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خط میں مسلمانوں کونشانہ بنانے والی تمام سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری کوششوں کی ضرورت پرزوردیا تھا۔

pm imran khan

اسلام آباد

TUNISIA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div