Aaj News

'مکمل ویکسین لینے والے صرف بھیڑ والی جگہ پر ماسک لگائیں'

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ...
شائع 28 اپريل 2021 08:26pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے جنگ میں غیر معمولی پیشرفت پر امریکی مرکز برائے تحفظ امراض (CDC) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ مکمل ویکسین لینے والے صرف بھیڑ والی جگہ پر ماسک لگائیں ورنہ ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں نصف سے زائد بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگنے کے بعد طبی حکام نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد بعض اوقات بغیر ماسک کے باہر جاسکتے ہیں لیکن مجمع، کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر اجتماعات میں ماسک پہننا ضروری ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ نئی ہدایات کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ملک میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا براہ راست نتیجہ ہے جبکہ انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی۔

Joe Biden

vaccine

covid

Comments are closed on this story.