Aaj TV News

BR100 5,352 Increased By ▲ 70 (1.32%)
BR30 27,869 Increased By ▲ 267 (0.97%)
KSE100 48,784 Increased By ▲ 479 (0.99%)
KSE30 19,656 Increased By ▲ 177 (0.91%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 942,189 1,019
DEATHS 21,723 34
Sindh 328,184 Cases
Punjab 344,065 Cases
Balochistan 26,232 Cases
Islamabad 82,139 Cases
KP 136,074 Cases

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوریا کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوریا کے سفیرکی ملاقات میں دونوں اطراف نے خطے میں امن وسلامتی سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کوریا کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ کوریا کیساتھ تمام شعبوں میں تعقات کا فروغ چاہتے ہیں ۔ ملاقات میں کورین سفیر نے خطے میں امن وسلامتی ،افغان امن عمل کی پاکستانی کوششوں کو سراہا ۔