Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'جسٹس فائز عیسی کیخلاف تحقیقات کا نہیں کہا'

وزیراعظم عمران خان نے بشیرمیمن کے الزامات کوبے بنیاد قراردیتے...
شائع 29 اپريل 2021 08:06pm

وزیراعظم عمران خان نے بشیرمیمن کے الزامات کوبے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ بشیرمیمن کو فائزعیسیٰ کے خلاف کبھی کیسز بنانے یا تحقیقات کا نہیں کہا بشیرمیمن صرف اومنی گروپ کی جےآئی ٹی میں پیشرفت پربریف کرتےتھے، وہ بولے ریفرنس فائل کرنے کا کام بشیرمیمن کا تھا ہی نہیں، بشیر میمن کوخواجہ آصف کےاقامے کے معاملے پرتحقیقات کا کہا تھا ۔

وزیراعظم عمران خان سے اینکرپرسنزنے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وزیراعظم نے بشیرمیمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، اور کہا کہ بشیرمیمن کوفائزعیسیٰ کیخلاف کبھی کیسزبنانے یا تحقیقات کا نہیں کہا، ریفرنس فائل کرنا ان کا کام ہی نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خاتون اول کی تصویر کےمعاملےمیں مریم نوازپردہشتگردی کا مقدمہ بنانے کا کبھی نہیں کہا، مریم نواز، ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز کا بھی کبھی نہیں کہا، بشیر میمن اومنی گروپ کی جے آئی ٹی کی پیش رفت پر بریف کرتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر تحقیقات کا ضرور کہا تھا۔ کہ تحقیقات کریں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی وزیرخارجہ اوردفاع ہوتے ہوئے غیرملکی اقامہ اورتنخواہ لیتا ہو، خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں بھی کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹررضوان کو ہٹایا نہیں، ابوبکر خدا بخش بھی انکے ساتھ ہوں گے، جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا، جہانگیر ترین کے معاملے پر ملنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا۔

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div