Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا موقف نہایت واضح ہے'

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا...
شائع 03 مئ 2021 08:58pm

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب کے اپنے آئندہ دورے کے دوران سعودی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گےاور ان کے مسائل سعودی حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم نے آج مسلم ممالک کے نمائندوں کےساتھ اجلاس میں ناموس رسالت سے متعلق امور پر متفقہ بیانیہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا موقف نہایت واضح ہےاور پاکستان ان معاملات پر ہرگزکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Saudi Arabia

Maulana Tahir Ashrafi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div