Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب: 24 گھنٹے میں دوہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دوہزارستاسی افراد میں کورونا کی...
شائع 05 مئ 2021 07:29pm

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دوہزارستاسی افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے لیکن ایس او پی کی خلاف ورزیاں ختم نہ ہوسکیں ۔

عید پرشہریوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری کافی پریشان ہیں۔

بچے ہوں یا بڑے، کورونا وائرس نے ہر عمر کے افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں مزید دو ہزار ستاسی افراد مرض کا شکار ہوئے جن میں لاہور سے نو سو سات افراد شامل ہیں۔

شہریوں میں نہ تو خوف کے آثار دکھائی دیتے ہیں نہ ہی کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ٍ عید پر لمبی چھٹیاں ملنے اور مکمل لاک ڈاون لگانے کے حکومتی احکامات کچھ شہریوں کو پریشان کر رہے ہیں۔

پنجاب کے چار سو بارہ وینٹیلیٹرز پر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ لاہور میں تراسی فیصد آئی سی یو بھرے ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ دو سو انچاس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے، گزشتہ روز ایک سو انیس افراد جان سے گئے، سب سے زیادہ پنجاب میں اٹھاون اموات ہوئیں، چوالیس ہزار آٹھ سو اڑتیس کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مزید چار ہزار ایک سو تیرہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ ایک سات فیصد رہی، ایکٹو کیسز کی تعداد چوراسی ہزار چار سو اسی ہے، اسپتالوں میں پانچ ہزار سات سو اکتالیس مریض زیرعلاج ہیں، چھہ سو چھہتر وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، ملتان ستتر، لاہور انھہتر اور مردان میں انسٹھ فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے،

دوسری طرف صوابی میں سڑسٹھ، پشاور باسٹھ اور سوات میں ستاون فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div