Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسین خریدنے کےلئے نہیں روکا ہے'

وفاقی وزیرعلی زیدی نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو ویکسین فراہم...
اپ ڈیٹ 09 مئ 2021 06:26pm

وفاقی وزیرعلی زیدی نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو ویکسین فراہم کررہی ہے۔این سی او سی نے کسی صوبے کوویکسین خریدنےکےلئےنہیں روکا ہے۔کراچی میں جو بھی ہوتا ہے وہ رپورٹ ہوجاتا ہے لیکن اندرون سندھ کے حالات بہت مختلف ہیں۔

کراچی میں خالق دینا ہال میں ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی کاکہنا تھا کہ یہاں کام اچھاچل رہا ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کو ویکسین فراہم کررہی ہے۔پنجاب حکومت ویکسین خود خرید رہی ہے۔

ان کاکہنا تھامجموعی طور پر سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے۔80 سال سے اوپرافراد کو گھر جاکر ویکسین لگارہی ہے۔ سندھ حکومت سے درخواست ہے خود بھی ویکسین کی خریداری کریں۔این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسین خریدنے کےلئے نہیں روکا ہے۔

انہوں نے کہا پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ہماری صورتحال بہتر ہے۔ یورپی ممالک بھی اس وائرس کو مینج نہیں کر سکے۔ لوگ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقراررکھیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جو بھی ہوتا ہے وہ رپورٹ ہوجاتا ہے لیکن اندرون سندھ کے حالات بہت مختلف ہیں۔

انہوں نےکہااین اے249 کے الیکشن میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی پربیگ کھلے لائے گئے.فارم 45 اور 46 نہیں دیے گئے۔ آپ جو مرضی چاہیں نتائج مرتب کرلیں، اس سے کچھ نہیں ہونے والا۔

NCOC

Minister

Ali Zaidi

Vaccination

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div