Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں ملک کےسب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر نے کام شروع کردیا

کراچی میں ملک کےسب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر نے کام شروع...
اپ ڈیٹ 10 مئ 2021 05:47pm

کراچی میں ملک کےسب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر نے کام شروع کردیا۔ایکسپو سینٹرمیں بنائے گئے ماس ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

کراچی میں ملک کےسب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر نے کام شروع کردیا۔ ایکسپو سینٹر میں شہریوں کی آمدورفت جاری ہے۔

اس سینٹر میں 12 رجسٹریشن کاونٹرز، 6 بلاکس اور 96 کیوبیکلز بنائے گئے ہیں۔ سینٹرکو 24 گھنٹے فعال رکھا جائےگا عملہ تین شفٹ میں کام کرے گا۔ یہاں آنیوالوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سہولت کے ساتھ بنائے جانیوالے اس سینٹر پر حکام کی کارکردگی مثبت ہے۔انہوں نے دیگر افراد کو بھی ویکسین لگوانے کا پیغام دیا۔

ماس ویکسینیشن سینٹر میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ اسکاؤٹس بھی اس خدمت میں پیش پیش ہیں۔

Vaccination

Expo Center Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div