Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 113 اموات، 3,084 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 11 مئ 2021 03:45pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 113زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 19,106 ہوگئی جبکہ مزید3,084 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد864,557ہوگئی ۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,084 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 426 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 20 ہزار 851 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 24ہزار979،اسلام آباد میں78ہزار382،بلوچستان میں23 ہزار534 ،گلگت بلتستان میں5401 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار984کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 113 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 106 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ 67 مریض جان کی بازی ہارگئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 29،سندھ میں11 اور بلوچستان میں 5اموات ہوئیں ۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9125افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4753،خیبرپختونخوا میں 3644،اسلام آباد میں716،بلوچستان میں253اور گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث508 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ78ہزار959 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,859مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح7.93 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,387 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ66ہزار492مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار883کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3084افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ267ہزار31افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار353مریض زیرعلاج ہیں جبکہ607کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

ملتان میں 70،لاہورمیں64 اورگوجرانوالہ میں 59فیصد وینٹی لیٹربھرگئے ،ملتان64،گوجرانوالا54 اورپشاور52 فیصدآکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div