Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کورونا سے لڑتے بھارتی ڈاکٹرز خودکشیاں کرنے لگے

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت نے جہاں ...
شائع 11 مئ 2021 11:07am

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت نے جہاں وہاں کی عوام کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں اس وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ڈاکٹرز خود کشیاں کرنے لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک نجی اسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ایک 35 سالہ ڈاکٹر نے گزشتہ دنوں خودکشی کی ہے جو سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ڈاکٹروں کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا پھوٹنے کے بعد سے اب تک تقریبا 800 سے زائد ڈاکٹروں موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ڈاکٹروں پر بہت جسمانی اور اعصابی دباو ہے۔ ڈاکٹرز مسلسل 15، 15 دن ڈیوٹیاں سر انجام دینے میں مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اپنے قریبی رشتہ داروں سے مسلسل دور رہنے کی وجہ سے بھی سخت ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کورونا مریضوں کی بڑی تعداد میں مسلسل اضافے اور ان کی بے بسی کی وجہ سے اعصابی دباو میں آ جاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں حکومت کے تمام دعووں اور غیرملکی امداد کے باوجود کورونا کا بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔

Suicide

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div