Aaj TV News

BR100 5,043 Decreased By ▼ -50 (-0.99%)
BR30 25,215 Decreased By ▼ -495 (-1.92%)
KSE100 47,055 Decreased By ▼ -257 (-0.54%)
KSE30 18,837 Decreased By ▼ -126 (-0.67%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,029,811 4,950
DEATHS 23,360 65
Sindh 380,093 Cases
Punjab 356,211 Cases
Balochistan 30,289 Cases
Islamabad 87,304 Cases
KP 143,673 Cases

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چندسابق بابوں کے وزیراعظم کولکھےگئےخط پرحیران ہوں،تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی،خصوصامزدوروں کےساتھ ہرحال میں کھڑے ہوں گے،رویوں کوبدلنےکی ضرورت ہے،عام لوگوں کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ،یہ عمومی شکایت ہےاور سفارتخانے بھی اس سے مبراءنہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابق ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انو ں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔