Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شوال کا چاند نظر آگیا، جمعرات کو عید ہوگی

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا اور عید الفطر 13 ت تاریخ بروز...
شائع 12 مئ 2021 11:32pm

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا اور عید الفطر 13 تاریخ بروز جمعرات کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چاند کے نظر آنیکی مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہادتوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ شوال کا چاند نظر آیا ہے اور عید الفطر بروز جمعرات کو ہوگی۔

پہلے شوال کے چاند سے متعلق اعلان میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ۔ چاند کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر نے کیا ۔

پہلے کوئٹہ میں چاند نظرنہیں آیا،زونل کمیٹی نےاعلان کیا ۔ تاہم زونل کمیٹی کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا آپشن ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ لیکن جھوٹ بول کرماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

پہلے ڈی جی اوقاف کا کہنا تھا کہ لاہور کا موسم ابر آلود ہے، چاند دیکھنا ممکن نہیں۔

زونل کمیٹی کا کہنا تھا چاندکی رویت کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

ذونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی۔ علماکرام اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

Moon Sighted

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div