Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کوروناکی تیسری لہر،ایک روز میں مزید 83 اموات، 1,531نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز...
شائع 15 مئ 2021 11:19am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 83 اموات اور 1,531نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 19,467افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 874,751ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,531 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 078 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 24 ہزار 589 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 26ہزار614،اسلام آباد میں79ہزار027،بلوچستان میں23 ہزار814 ،گلگت بلتستان میں5417 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے18ہزار212کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 40، خیبرپختونخوا میں 20، سندھ میں 13، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 افراد کا انتقال ہوا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9322افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4793،خیبرپختونخوا میں 3743،اسلام آباد میں727،بلوچستان میں262اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث513 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ71ہزار804 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,387مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح5.06 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,042 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ83ہزار480مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران30ہزار248کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1531افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ410ہزار92افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4ہزار805مریض زیرعلاج ہیں جبکہ588کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div