Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

'ایک شخص پر مقدمات ہوں تو اسے باہر کیسے جانے دیا جاسکتا ہے'

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں ایک شخص پر...
شائع 17 مئ 2021 07:34pm

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں ایک شخص پر مقدمات ہوں تو اسے ملک سے باہر کیسے جانے دیا جا سکتا ہے،کسی کی خواہشات پر کام نہیں کر سکتے، عوام چاہتے ہیں ملک کو لوٹنے والے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

کام سیٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹیک کے لیے طالب علموں کا گروپ تیار کیا جائےتاکہ وہ ریسرچ کریں، 36 ہزار طالب علموں کے لیے معیار تیار کیا ہے،معیار پر توجہ دینی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملی نتائج سامنے آنے چاہیے۔

سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس پر مقدمات ہوں اسے باہر کیسے جانے دیا جا سکتا ہے، وزیراعظم کی کمٹمنٹ ہے یہ ملک کی بہتری کے لیے ہے، وزیر اعظم نے اپنے ذاتی تعلقات کو بھی نہیں دیکھا، اس سے پہلے لوٹنے والوں کو چھوٹ دی جاتی رہی۔

سیبیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیٹرولیم ہو یا شوگر اسیکنڈل سب کے لیے انکوائری آرڈر وزیراعظم عمران خان نے خود کیے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div