Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست واپس

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے توہین عدالت...
شائع 17 مئ 2021 07:39pm

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی جبکہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کی متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون جانے کی اجازت دی،

عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث کوئی نئی درخواست وصول نہیں کی جا رہی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

تاہم رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کی متفرق درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کےباوجود ایف آئی اے حکام شہباز شریف کو باہر جانے سے روکنے کیلئے عذر تلاش کرتے رہے، عدالت سات مئی کو جاری کئے گئے فیصلے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div