Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

منی لانڈرنگ کیسز: جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے دو مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی...
شائع 19 مئ 2021 09:18am

سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے دو مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں 31 مٸی تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے ایف آئی اے کے افسر سے استفسار کیا انویسٹی گیشن کہاں پہنچی ہے، جس پر ایف آئی اے افسر نے کہا تحقیقات جاری ہیں، ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ جج حامد حسین نے ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ بھاری ٹرانزیکشنز ہوئیں وہ اس پر تحقیقات کر رہے ہیں، ریکارڈ ہمارے پاس آگیا ہے، اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، 90 فیصد ریکارڈ ہمارے پاس آ چکا ہے۔

وکیل جہانگیر ترین نے عدالت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کی وجہ سے کام بند رہا ہے، ایف آئی اے جہانگیر ترین سے 2008، 2009 کا ریکارڈ مانگ رہا ہے، جہانگیر ترین کی بے گناہی کے لیے ہمارے پاس والیم موجود ہیں، ان کے پاس مکمل ریکارڈ موجود ہے، ہم ہوا میں بات نہیں کریں گے، ہمارے پاس ریکارڈ ہے۔

Jahangir Tareen

Ali Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div