Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

طاقتوروں کو قانون کے نیچے لائے بغیر کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

کراچی :وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ طاقتوروں کوقانون...
شائع 21 مئ 2021 01:35pm

کراچی :وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ طاقتوروں کوقانون کےنیچےلائےبغیرکرپشن ختم نہیں ہوسکتی،نیب 23 سال سے کرپشن کیخلاف کام کررہا ہے لیکن بدعنوانی پر قابو نہیں پاسکا،وجہ یہ ہے کہ ہم صرف چھوٹےلوگوں کو پکڑتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےکراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ2 کا افتتاح کردیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ کے2 پلانٹ1100میگاواٹ کلین انرجی فراہم کرےگا ،پاکستان کوکلین انرجی کی بہت ضرورت ہے،پاکستان آلودگی سےبری طرح متاثرہورہاہے،پاورپلانٹ پاکستان اور چین کے اشتراک سےتعمیرہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے اشتراک سےلگائے گئے پلانٹ سے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دینےمیں مدد ملےگی، وقت کےساتھ چین سےتعلقات مزیدمضبوط ہورہےہیں،ہرمشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،پاک چین سفارتی تعلقات کو 70سال ہوچکے اور دونوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا،مستقبل میں چین کوسپرپاوربننےسےکوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صدرشی چن پنگ نےچین سےکرپشن کاخاتمہ کیا،چین نے بہت کم عرصےمیں غربت سمیت دیگرمسائل پرقابو پایا، ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، لوگوں کوغربت سے نکالنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، ملک کیلئے کلین انرجی بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کوسب سےزیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کاسامنا ہے، پاکستان کے دریاؤں میں 80 فیصد پانی گلیشئرز سے آتا ہے، گلوبل وارمنگ میں ایسےمنصوبےکسی نعمت سےکم نہیں، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، زرعی شعبے میں بھی چین سے مدد لے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم کرپشن کخلاشف بھی جہادلڑرہےہیں، کرپشن کاخاتمہ کئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک طاقتورقانون کےنیچےنہیں آئےگا ترقی ممکن نہیں، چین نے کئی لوگوں کوکرپشن پر سخت سزائیں دی ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیب 23 سال سے کرپشن کیخلاف کام کررہا ہے لیکن ہم اس لئے کرپشن پر قابو نہیں پا سکے کیونکہ ہم صرف چھوٹےلوگوں کو پکڑتے ہیں جبکہ چین میں دیکھا گیا کہ اوپر کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تب ملک میں کرپشن کم ہوتی ہے۔

NAB

pm imran khan

karachi

inauguration ceremony

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div