Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'ملکی ترقی زرعی شعبے کی ترقی سے براہ راست منسلک ہے'

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے فرخ حبیب کہتے ہیں ملکی ترقی...
شائع 22 مئ 2021 07:01pm

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے فرخ حبیب کہتے ہیں ملکی ترقی زرعی شعبے کی ترقی سے براہ راست منسلک ہے۔

ہفتے کو فیصل آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال کے بجٹ میں کسانوں اور زراعت کےلئے بڑے پیکیج کا اعلان کرے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی فعال قیادت میں درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کے استحکام کےلئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور اب عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کم آمدنی رکھنے والے افراد کےلئے گھروں کی تعمیر کے علاوہ عوام کو صحت کارڈز اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر کا کام جاری ہے اور تکمیل کے بعد یہ ڈیم عوام کو سستی اور صاف بجلی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں تیزی سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Farrukh Habib

agriculture sector

State Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div