Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

مریم نواز نےشاہدخاقان عباسی کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کی حمایت کردی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے سابق...
شائع 25 مئ 2021 02:33pm

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق شاہد خاقان کا مؤقف درست ہے،شہبازشریف کا کردار اپوزیشن کا ہےجوانہوں نےنبھاناہے، شہبازشریف جہاں ہوں وہاں میرا ہونا ضروری نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعدصحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتےہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کاکہنا تھا کہ کوئی نیا اتحاد نہیں بلکہ رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی میٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، شہباز شریف کا عشائیہ پارلیمنٹیرین کیلئے تھا جبکہ میں رکن اسمبلی نہیں۔

چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی میں حلف لینے کے سوال پر مریم نواز نے کہاکہ حلف اٹھانےوالے جانےہمارا کیا ہے، چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہاکہ شہبازشریف کاکرداراپوزیشن کا ہےجوانہوں نےنبھاناہے،شہباز شریف کی ضمانت ہوئی،وہ باہرجانےکاحق رکھتےہیں،ن لیگ،مولانا صاحب اور پی ڈی ایم کا ایک ہی مؤقف ہے، شہبازشریف جہاں ہوں وہاں میرا ہونا ضروری نہیں۔

مریم نوازنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا جومؤقف ہے میرا بھی وہی مؤقف ہے،معاملے پرن لیگ اورمولانا فضل الرحمان کا ایک ہی مؤقف ہے ،شہبازشریف کی بطوراپوزیشن لیڈرکچھ ذمہ داریاں ہیں وہ نبھارہےہیں۔

مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ترقی کی شرح کے اعداد وشمارکو غلط قراردیا اور کہاکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،لوگ مہنگائی سے مر رہے بد دعائیں دے رہے، میرے ساتھ چلیں لوگوں کی زندگی عذاب میں ہے،سب کا فرض ہے کہ مہنگائی کی بات کریں،ہرشہری کا حق ہے کہ اسے ریلیف ملے۔

PDM

Shehbaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

Maryam Nawaz

اسلام آباد

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div