Aaj.tv Logo

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 65افرادانتقال کرگئے جبکہ 2,724 نئےکیسزرپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد20,465ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد908,576ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,724 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 08 ہزار 576 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ11 ہزار 766ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ36 ہزار 315 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 30ہزار644،اسلام آباد میں80ہزار622،بلوچستان میں24 ہزار733 ،گلگت بلتستان میں5516 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے18ہزار940کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید65 افراد کا انتقال ہوا،جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں36مریض جان کی بازی ہارگئے،خیبرپختونخوامیں 20، سندھ میں 6اور اسلام آباد میں 2 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9875افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4942،خیبرپختونخوا میں 3990،اسلام آباد میں748،بلوچستان میں271اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث532 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ60ہزار268 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,242مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح4.61 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,686 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ27ہزار843مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران59ہزار076کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2724افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ943ہزار62افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4ہزار654مریض زیرعلاج ہیں جبکہ517کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

ملتان69،لاہور میں44 اور بہاولپورمیں38فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے جبکہ ملتان57،گوجرانوالا38 اورصوابی44فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔