Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

راجن پور:لادی گینگ کیخلاف آپریشن جاری، مورچے اور پناہ گاہیں تباہ

لادی گینگ کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں گینگ کے مورچے...
اپ ڈیٹ 29 مئ 2021 01:02pm

لادی گینگ کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہیں تباہ کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کچے کے علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے تاہم اب تک اہلکاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی پولیس اہلکار کچہ پولیس چوکی پر تعینات تھے، لٹھانی گینگ نے اہلکاروں کی رہائی کے بدلے اپنے ساتھی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہ جلا دی گئی ہیں جس کے بعد گینگ کے ارکان روپوش ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز 15 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش چاکرانی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں گینگ کے ارکان درہ سفیدو سے گزر رہے ہیں۔

operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div