Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مصری انٹیلی جنس چیف کے ہمراہ آنے والی"G.I.S" فورس کیا ہے؟

مصر عرب دنیا کی سب سے بڑی اور مؤثر انٹیلیجنس کمیونٹی کا حامل ملک...
شائع 01 جون 2021 10:31am

مصر عرب دنیا کی سب سے بڑی اور مؤثر انٹیلیجنس کمیونٹی کا حامل ملک ہے۔ جنرل انٹیلیجنس سروس (جی آئی ایس) (جیحاز المخابرت العامہ) ، جسے اکثر "مخابرت" کہا جاتا ہے ، یہ ایک مصری خفیہ ایجنسی ہے جو ملکی اور غیر ملکی نیشنل سیکیورٹی انٹلیجنس کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔

مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور سیکیورٹی کی ذمہ داری مصر کی G.I.S کوسونپی گئی تھی۔ مصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عباس کامل کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے یونی فارم پر جلی حروف میں GIS لکھا ہواہے۔

جی آئی ایس مصری انٹلیجنس کمیونٹی کا ایک حصہ ہے، جس میں ملٹری انٹیلیجنس سروسز اینڈ ریکوناسیس (ادارت المخبرات الحربیہ و الستیتلا) اور اسٹیٹ سیکیورٹی انویسٹی گیشن سروس (ایس ایس آئی ایس) کے ساتھ مل کر (جیحاز مباہت آمن الدولہ) شامل ہیں.

جی آئی ایس کی ذمہ داریوں میں اہم شخصیات کی حفاظت اور ان کی آمد ورفت کو محفوظ بنانا۔ دہشت گردوں کو قبضے میں لینے کے بعد ان کی نگرانی کرنا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام میں حصہ لینا ہے۔

یہ فورسز سیکیورٹی مفادات کیلئے کام کرنے والے ایلیٹ دستوں کا حصہ ہیں، جن کا کام دہشت گردوں کی تلاش کرنا اور خاص طور پر حالیہ خطروں کی روشنی میں ان کے مضبوط گڑھوں پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔ یہ قومی مفادات کے تحفظ اور دہشت گردوں کے ذریعے ہونے والی کسی بھی مداخلت کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div