Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

جنگلات لگانے سے آنے والی نسلیں محفوظ ہوں گی، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمی تبدیلی...
شائع 03 جون 2021 12:20pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمی تبدیلی سےمتاثرہ10ممالک میں شامل ہے، ہمیں آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانا ہے، ماحولیات کی بہتری کا فائدہ اگلی نسل کو ہوگا،جنگلات لگانے سے آنےوالی نسلیں محفوظ ہوں گی۔

ملک میں گرین فنانسنگ میں جدت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم عالمی حدت کی بات کرتے ہتھے تو ہم پر لوگ ہنستے تھے اورغیر سنجیدہ لیتے تھے، آسڑیلیا اور امریکی ریاست کیلفورنیا کی جنگلات میں آگ لگنے کےواقعات بڑھ رہے ہیں، اور عالمی حدت میں اضافہ ہورہا ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمی تبدیلی سےمتاثرہ10ممالک میں شامل ہے،ہمیں آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانا ہے،ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کرنا ہوگا،جس کلئےہ عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، 10ارب درخت اگانےکاعمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہوگا، قوم سے کہتاہوں ملک میں شجرکاری مہم میں حصہ لے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ درخت لگانا اور باغات بڑھانا بہت ضروری ہے،ماحولیات کی بہتری کا فائدہ اگلی نسل کو ہوگا،جنگلات لگانے سے آنے والی نسلیں محفوظ ہوں گی،ملک میں نیشنل پارکس اور جنگلات بڑھانے ہوں گے،گلوبل ورمنگ سےبچنےکیلئےسب کوکرداراداکرناہوگا،صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگاناوقت کی ضرورت ہے،اگرہم نے آج کچھ نہ کیا تو پھر کبھی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Forest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div