Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے مطابق...
شائع 05 جون 2021 09:32am

کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے مطابق چار ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ جب کہ تین ماہ کے لئے سستی کی گئی ہے، ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جولائی دوہزار بیس کے ایف سی اے کی مد میں تہتر پیسے، اگست کیلئے اکتیس پیسے اور ستمبر کیلئے اکہتر پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ دسمبر دو ہزار بیس کے ایف سی اے کی مد میں پچاس پیسے فی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

nepra

K Electric

Electricity Tariff

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div