Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹےمالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائیگا'

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں...
شائع 08 جون 2021 07:33pm

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران امریکی نائب صدر نے گوئٹے مالا کے صدر آلاخاندرو جیا ماتی کے ساتھ ملاقات کی۔

ہیرس اور جیا ماتی نے بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اس دوران صدر جیاماتی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ہمیں در پیش ہے،ہمیں امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر تعاون کرنا ہوگا جبکہ ہمیں اپنی عوام کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیں نقل مکانی سے روکنے کی کوشش کرنا ہوگی ۔

کملا ہیرس نے اس موقع پر کہا کہ میرا یہ دورہ گوئٹے مالا کے ساتھ غیر قانونی ہجرت، تشدد اور بد عنوانی جیسے موضوعات پر غور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر قانونی طریقوں سے امریکا آنے والے گوئٹ مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

vice president

Kamala Harris

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div