Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نیب کی بلاامتیاز کارروائیاں ، ساکھ میں اضافے کا دعویٰ

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کے ...
شائع 10 جون 2021 11:06pm

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔ نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چئیر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ 2020 کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے 323 ارب روپے کی وصولی کی ہے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں صرف ایک سال میں ریکارڈ کامیابی ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کو اپنے قیام سے اب تک 487،964 شکایات موصول ہوئی ہیں 15،930 شکایت کی تصدیق ، 10،041 انکوائریوں اور 4،598 شکایات کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ اس عرصہ کے دوران3682 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئےہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے بد عنوان عناصر سے بلا واسطہ یا بالواسطہ طور814 ارب روپے کی وصولی کی ہے ، جو انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مقابلے میں نمایاں کامیایابی ہے۔

چیرمین نیب نے کہا کہ کہ نیب عوام دوست ادارہ ہے۔ نامور قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ نیب سارک ممالک کے لئے بدعنوانی کے خاتمے کے تناظر میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے ۔ پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے جو نیب کی وجہ سے پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن کے تحت نیب پاکستان کا فوکل ادارہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے ساتھ چین نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مل کرکام کر رہے ہیں۔ ، پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو فعال بنادیا گیا ہے۔ نگرانی اور جائزہ نظام کی بنیاد پرمستقل بنیادوں پر نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

NAB

javeed iqbal

Chairman NAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div