Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

'بجٹ میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں'

جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدر نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی...
شائع 11 جون 2021 10:52pm

جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدر نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیامیگا پروجیکٹ نہیں ہے، ملک کےپسماندہ علاقوں کیلئےکوئی اعلان نہیں ہوا۔

بیان میں غفورحیدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےاپناکوئی وعدہ پورانہیں کیا، نہ نوکریاں دی گئی اور نہ ہی گھربنائےگئے۔

جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدر نے کہا ہے کہ ہم سرکاری ملازمین کےساتھ کھڑےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پرہے، جمہوریت پرقدغن لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں کوئی نیامیگا پروجیکٹ نہیں ہے، ملک کےپسماندہ علاقوں کیلئےکوئی اعلان نہیں ہوا۔

غفورحیدری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےتناسب سےتنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئےتھا۔

دوسری جانب اقتصادی سروےپرردعمل دیتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا،خیبرپختونخوا میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا،جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے،ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کیلئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ کو اٹھاتے ہوئے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔

Budget 2021 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div