Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز مواد کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا اورنفرت انگیزمواد کے خلاف...
شائع 12 جون 2021 07:17pm

وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا اورنفرت انگیزمواد کے خلاف عالمی برادری کوایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم نےکہاکہ اونٹاریوواقعےپرہرپاکستانی افسردہ ہے، مغربی ممالک کے رہنما سمجھے ہی نہیں، اگرعالمی رہنماوں نےمتحد ہوکرایکشن لینےکا سوچا تونمٹ بھی لیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی نشریاتی ادارے سی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اسلاموفوبیا اورنفرت انگیزمواد کے خلاف اقدامات پرزوردیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ آن لائن نفرت اورانتہاپسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں اونٹاریوواقعےکے بعد ہرپاکستانی افسردہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کےخلاف سخت ایکشن ہوناچاہیے ،نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نےمزید کہاکہ اونٹاریوواقعے پرکینیڈین وزیراعظم کے ساتھ بھی بات ہوئی جواسلاموفوبیا اور نفرت انگیزمواد کے خلاف اقدامات کوسمجھتے ہیں۔

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے اقدامات لینےکامطالبہ کرتےہوئےکہاکہ مغربی ممالک کےرہنما اس بات کوسمجھے ہی نہیں جب عالمی رہنماوں نےمتحد ہوکرایکشن لینےکا سوچا تونمٹ بھی لیاجائےگا آزاد اظہاررائے حق ہے مگر فعل سے کسی دوسرے انسان کوتکلیف نہ پہنچے۔

pm imran khan

Islamophobia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div