Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا

کراچی :سندھ حکومت نےکورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا...
اپ ڈیٹ 15 جون 2021 02:23pm

کراچی :سندھ حکومت نےکورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ،جس کے مطابق صوبےبھر میں صرف اتوارکو کاروبار بند رہے گا ۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق دفاترمیں 100فیصد عملے کی حاضری کویقینی بنایا جائے، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں 2روزہ بندش کی پابندی ختم بھی ہوگئی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 21جون سے صوبے بھر میں پہلی تا پانچویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔

اسلام آباد میں پابندیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد انتظامیہ نے پابندیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انڈور کھانوں اور شادیوں پر پابندی برقرار رہے گی، آؤٹ ڈور کھانوں کو رات 12بجے تک اور150مہمانوں پر مشتمل آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی اجازت ہو گی جبکہ تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرپارکس کو بھی50 فیصد لوگوں کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات پرپابندی برقرار رہے گی،تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں100فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی، تمام سینیما گھروں اور تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پرپابندی برقراررہے گی جبکہ انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی ہفتہ اور اتوار کی پابندی کو ختم کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جمز اور اسپورٹس کورٹس میں صرف ویکسینیٹڈ ممبرز کو اجازت ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوارکو سیف ڈیز قراردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پابندیاں 30جون تک جاری رہے گی۔

coronavirus sops

karachi

sindh govt

Notification

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div