Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

فردوس عاشق کو مریم نواز کے "ڈاکٹر" کی خدمات لینے کا مشورہ

معروف اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں اداکار آغا علی اور حنا ...
شائع 16 جون 2021 11:36am

معروف اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں اداکار آغا علی اور حنا الطاف کے ٹاک شو میں اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کے ساتھ شرکت کی۔

حرا، مانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیلئے کچھ صلاح پیش کیں۔ سلمان ثاقب نے کہا کہ فردوس کو سجنے سنورنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔

ایک سیگمنٹ کے دوران حرا اور مانی کو کچھ شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں اور انہیں ایک مشورہ دینے کو کہا۔ مانی نے فردوس کی تصویر دیکھ کر اس پر تبصرہ کیا، 'انہوں نے اتنی جماعتیں تبدیل کی ہیں کہ جماعتیں ختم ہوگئیں۔'

انہوں نے مزید کہا، 'مریم نواز کے پاس اچھے میک اپ آرٹسٹ ہیں، انہیں بھی اسی کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔'

اس پر حرا نے مانی کو لقمہ دیتے ہوئے کہا، 'میک اپ آرٹسٹ نہیں مانی، ڈاکٹر'۔

حرا نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر عورت ن لیگ کی نائب صدر سے حسد کرتی ہے کیونکہ ان کے شوہر انہیں ٹیلی ویژن پر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اداکارہ حرا مانی کو حال ہی میں کراچی میں لوٹا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکلوں پر سوار دو افراد ان کے گھر کے باہر کار پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اداکارہ کے بیٹے ڈاکوؤں کے پہنچنے سے زرا دیر پہلے کار سے اتر گئے تھے۔

تاہم ڈاکوؤں نے دیگر قیمتی سامان کے ساتھ ان کا سیل فون بھی چھین لیا۔ ویڈیو شیئر کرتے وقت حرا نے بتایا کہ کیسے ان کا بیٹا ابراہیم چوروں کے دھیان بھٹکانے کا باعث بنا۔

حرا نے مزید کہا کہ شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ان کے بچوں کو یا اس کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچایا، حرا نے سوشل میڈیا پر لٹیروں کیلئے پیغام چھوڑا، 'پیارے موبائل سنیچرز، میں آپ کو معاف کرتی ہوں۔'

Maryam Nawaz

Firdous Ashiq Awan

Hina Altaf

hira mani