Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر قرار

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں راوی اربن سٹی اور...
شائع 17 جون 2021 06:36pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں راوی اربن سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبےکی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے پانی کی کمی کو پورا کرنے اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر قرار دیا۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن سٹی اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبےکی پیشرفت کے حوالے سےاجلاس ہواجس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، معاون خصوصی شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی انور علی حیدر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں کلیدی منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ انڈسٹریل زون کے حوالے سے منظوری کا عمل بھی جون میں مکمل ہو جائے گا۔جس کے بعد انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔راوی سٹی میں واسا کے تین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منتقلی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے پانی کی کمی اور خصوصا ًلاہور جیسے بڑے شہروں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

انہوں نے واٹر ٹریٹمنٹ اور ویسٹ واٹر ڈسپوزل کےضمن میں ایک مربوط اور جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت دی۔

pm imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div