Aaj TV News

BR100 4,441 Decreased By ▼ -46 (-1.03%)
BR30 17,477 Decreased By ▼ -304 (-1.71%)
KSE100 43,519 Decreased By ▼ -328 (-0.75%)
KSE30 16,957 Decreased By ▼ -92 (-0.54%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,288,053 350
DEATHS 28,803 10
Sindh 477,299 Cases
Punjab 443,682 Cases
Balochistan 33,519 Cases
Islamabad 108,022 Cases
KP 180,514 Cases

پی ایس ایل 6 میں لاہورقلندز کو مسلسل چوتھی شکست ہوئی ہے اور ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کو 80رنز سے پچھاڑدیا۔

قلندرز کی پلے آف تک رسائی کھٹائی میں پڑگئی اور 170 رنز کے ہدف تعاقب میں لاہورقلندرز کی ٹیم 89رنز پرڈھیر ہوگئی۔

میچ میں شاہنواز دھانی نے چار اورعمران خان نے 3وکٹیں لیں۔ ملتان سلطانز نے 8وکٹوں پر 169رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 169رنز اسکورکیے، صہیب مقصود نے 40گیندوں پر 60رنز کی اننگز کھیلی۔

شاہین آفریدی نے تین اور جیمز فالکنرنے دو وکٹیں لیں۔ سہیل تنویر نے اننگز کے آخری اوور میں 24رنز بناڈالے۔

دوسری جانب پاکستان سپرلیگ سکس میں لیگ مرحلے کے آخری روز دو میچز کھیلےجائیں گے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ دن کا دوسرا میچ رات گیارہ بجے شیڈول ہے۔ لیگ مرحلے کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔