Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر کی معذرت

الیکشن کمیشن کوعام انتخابات 2023 کی تیاریوں سے پہلے بڑا جھٹکا لگا...
شائع 19 جون 2021 06:42pm

الیکشن کمیشن کوعام انتخابات 2023 کی تیاریوں سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے، موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراخترنذیرنے عام انتخابات 2023 تک خدمات ‏سرانجام دینے سے معذرت کرلی ۔

ذرائع کے موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراخترنذیرنے عام انتخابات 2023 تک خدمات ‏سرانجام دینے سے معذرت کرلی، موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراخترنذیرنے وفاقی حکومت اورچیف الیکشن ‏کمشنرکوتحریری طورپرآگاہ کردیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن جنوری 2022 تک اپنے عہدہ پررہیں گے، موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کنٹریکٹ لینے سے معذرت کرلی۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے نئے سیکرٹری کی تعیناتی کےلیے مشاورت شروع کردی،‎ ‎وفاقی حکومت سے گریڈ 22 کے افسرکی بطورسیکرٹری ڈیپوٹیشن پرخدمات لیے جانے ‏کا امکان ہے۔ ذرائع کا مذید کہنا ہے حکومت نے ڈاکٹراخترنذیرکو2023 عام انتخابات کروانے تک کنڑیکٹ کی پیشکش کی جسے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ٹھکرا دیا ۔

ECP

general elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div