Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے

کراچی :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےرہنماءسینیٹر عثمان کاکڑ...
اپ ڈیٹ 21 جون 2021 03:22pm

کراچی :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےرہنماءسینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے، وہ 3روزسے کراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کےصوبائی صدراورسینیٹر عثمان کاکڑ آج کراچی میں انتقال کرگئے، عثمان کاکڑ 3روز سے کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عثمان خان کاکڑ 17 جون کو اپنے گھرمیں گر کر شدید زخمی ہوئے تھے، انہیں ابتدائی طبی امداد اور آپریشن کے بعد 19 جون کو خصوصی ائیر ایمبولینس سے کوئٹہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کےمطابق زخمی ہونے کےبعد وہ بے ہوش تھے اور وینٹی لیٹر پرتھےجبکہ کوئٹہ میں ان کے سر کا آپریشن بھی کیا گیا تھا ۔

عثمان کاکڑ1961 میں قلعہ سیف اللہ مسلم باغ میں پیدا ہوئے،1977 میں پختونخوا اسٹوڈینس آرگنائزیشن کے پہلے سیکریٹری جنرل رہے انہوں نے 1987میں کوئٹہ لاء کالج سے ایل ایل بی کیا اور کوئٹہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر کیا ۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کےصدر شاہی سید نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر دکھ اور تعزیت کااظہار کیا ہے ،انویں نےکہا ہے کہ عثمان کاکڑ ایک نڈر پارلیمینٹیرین تھے ۔

karachi

quetta

death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div