Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

پاکستان میں مزید 930افراد کورونا وائرس کا شکار، 39 اموات

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 39جانیں ...
اپ ڈیٹ 23 جون 2021 12:49pm

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 39جانیں لے لیں جبکہ مزید 930افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 22,073 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 950,768 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید930 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9 لاکھ 50 ہزار 768 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار251 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 194 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37 ہزار247، اسلام آباد میں 82 ہزار431،بلوچستان میں 26 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 5850 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 019 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 073 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5358، خیبرپختونخوا میں 4280، اسلام آباد میں775، بلوچستان میں303، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 574 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 33 ہزار 005 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,173 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.04 ریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,338 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 95 ہزار 690 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 519 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 930 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 232 ہزار 960 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 591 مریض زیر علاج جبکہ 292 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

lahore

coronavirus death

islambad

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div