Aaj News

شاہد آفریدی کو ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاد آنے لگے

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ کے...
شائع 23 جون 2021 11:10am

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کو ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شامل کھلاڑی یاد آنے لگے۔

ملتان سلطانز کے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے پر مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ٹیم کو یاد کرنے لگے اور خواہش کی کہ کاش میں بھی ابوظہبی میں ہوتا۔

شاہد آفریدی کیلئےپی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وہ ان میچز میں شاہد آفریدی کو بہت مِس کررہے ہیں۔

علی ترین کے ٹوئٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کو یاد کررہے ہیں اور یہ حسرت ہی رہ گئی کہ وہ بھی ابوظبی میں کھیل رہے ہوتے۔

شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان کی ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر شائقین کرکٹ کو خوش کرے گی۔

یاد رہے کہ ابوظہبی میں پی ایس ایل سیزن 6کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی تھی۔

karachi

Shahid Afridi

ابوظہبی

PSL6

Comments are closed on this story.

مقبول ترین