Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونےکی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ احتسابی عمل...
شائع 28 جون 2021 02:38pm

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، ہمارا ایجنڈا صرف ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےملاقات میں نیب کی سالانہ رپورٹ 2020پیش کی۔

چیئرمین نیب نے ملک میں جاری احتسابی عمل کےمتعلق تفصیل سے آگاہ کیااور احتسابی عمل کوزیادہ شفاف اورمؤثربنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ،احتسابی عمل کے نتیجے میں تاجر اور کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیئے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اورکاروباری طبقےکی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں،کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہترماحول میسرہوگا، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد

sadiq sinjrani

chairman senate

Chairman NAB

Justice (Retd) Javed Iqbal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div