Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اہم انکشافات: 'سنجے دت ہم جنس پرست تو نہیں؟ '

بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کی بہن نے اپنی کتاب میں والدہ سے...
شائع 29 جون 2021 01:05pm

بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کی بہن نے اپنی کتاب میں والدہ سے منسوب ایک بیان میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کی کتاب (سنجے دت: دی کریزی ان ٹولڈ اسٹوری آف بولی وڈ بیڈ بوائے) میں ان کی بہن نمرتا نے کہا ہے کہ 'سنجے دت بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ لاڈلے تھے اور خاص طور پر ہماری والدہ نرگس ان کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں اور وہ ان کی ہر خواہش پوری کرتی تھیں۔'

سنجے دت کی بہن نے انکشاف کیا کہ 'بھائی کو ڈانٹ بھی بہت پڑتی تھیں لیکن اس کے باوجود ماں سب سے زیادہ انہیں کو پیار کرتی تھیں، یہاں تک کہ ان کے شراب اور نشہ کرنے کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ ایک بار تو سنجے کے دوست کو کھری کھری سنادی تھیں کہ میرے بیٹے نے کبھی شراب کی بوتل کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی وہ کسی قسم کا نشہ کرتا ہے۔'

نمرتا دت نے کتاب میں ہم جنسی پرستی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا، 'سنجے جب جوانی میں تھے تو ایک بار میری ماں اپنی دوست سے کہہ رہی تھیں، ’’سنجو کا جب بھی دوست آتا ہے تو اس کا روم لاک کیوں ہوتا ہے، کہیں یہ ہم جنس پرست تو نہیں؟"

Bollywood actor

LGBT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div