Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے واضح کردیا کہ...
شائع 01 جولائ 2021 09:14am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے واضح کردیا کہ افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں،پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے،بہترین تربیت یافتہ اور متحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے، مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستا ن ہر سطح پر امن کا خواہاں ہے،افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں امن دشمن علاقائی عدم استحکام کے خواہاں ہیں،خطوں کے درمیان پل کا کرداراداکرنےکیلئے تیارہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیااور کہا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، مختلف نوعیت کےخطرات سے مؤثر اندازمیں نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں،پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے تربیتی اورآپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈر نائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،بہترین تربیت یافتہ اور متحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div