Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان ویمن کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں 2ویسٹ انڈین کھلاڑی بے ہوش

انٹیگا :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے...
شائع 04 جولائ 2021 09:03am

انٹیگا :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی 2کھلاڑی بے ہوش ہو گئیں۔

انٹیگا میں کھیلے گئے میچ کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹر شینل ہنری اور شیڈن نیشن بےہوش ہو گئیں ،دونوں خواتین کرکٹرز کو گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹرز کے گراؤنڈ میں بے ہوش ہونے کے بعد بھی میچ جاری رکھا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ سے اسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت اب بہتر ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے بے ہوش ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میدان میں متبادل کھلاڑیوں کو اتارنا پڑا اور ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ کے دوران موسم کی بار بار مداخلت کے باعث میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 7 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ کورٹنی واش نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، مجھے خوشی ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود ہم فتح کے حصول میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے دونوں حریف کھلاڑیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی دعائیں چنیل ہنری اور چیڈین نیشن کے ساتھ ہیں اور ہم ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، اُمید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر ہمارے خلاف اگلے میچ کے لیے میدان میں اتریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران کھیل اس طرح کے واقعات ہلا کر رکھ دیتے ہیں اور ہم ویسٹ انڈین ٹیم کی ہمت کو داد دیتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت کے باوجود اپنے حواس قابو میں رکھتے ہوئے فتح حاصل کی۔

2nd t20 match

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div